شانگلہ، پی ٹی آئی کا 29 اگست کی اسٹریٹ موومنٹ کامیاب بنانے کا عزم

شانگلہ (ویب ڈیسک)تحریک انصاف شانگلہ کے زیر اہتمام بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں 29 اگست کو وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اسٹریٹ موومنٹ کو کامیاب بنانے کے لیے مشاورتی اجلاس شوکت یوسفزئی ہاس بشام میں منعقد ہوا، جس میں ضلعی قیادت، سابق منتخب نمائندوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی، سابق امیدوار قومی اسمبلی حاجی سدید الرحمن، سابق امیدوار قومی اسمبلی نواز محمود خان، سابق تحصیل چیئرمین وقار احمد خان، عبدالمولا خان، سینئر رہنما فواد علی نور سمیت دیگر ضلعی عہدیداران اور کارکنان شریک ہوئے۔اجلاس میں 29 اگست کی اسٹریٹ موومنٹ کے انتظامات، وزیراعلی خیبرپختونخوا اور صوبائی قیادت کے دورہ شانگلہ اور کارکنوں کی شرکت کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر کارکنوں نے اپنی آرا پیش کرتے ہوئے اسٹریٹ موومنٹ میں بھرپور شرکت اور اسے کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی اور ضلعی قیادت نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، صوبائی صدر جنید اکبر خان اور دیگر قائدین کے دورہ شانگلہ کا روڈ میپ بھی اجلاس میں پیش کیا۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ 29 اگست کو دن ایک بجے دندئی پل پر وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور صوبائی صدر جنید اکبر خان کا استقبال کیا جائے گا، جہاں سے انہیں ریلی کی صورت میں بشام چوک لایا جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق اسٹریٹ موومنٹ میں شانگلہ کے مختلف علاقوں سے کارکنوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ضلعی قیادت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے پارٹی کی قیادت اور کارکن ایک پیج، ایک اسٹیج اور ایک مقصد پر متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 29 اگست کی اسٹریٹ موومنٹ شانگلہ میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ ہوگی اور کارکن اپنے قائد کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔اجلاس کے شرکا نے پارٹی قیادت اور کارکنوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔ پی ٹی آئی رہنماں نے مخالفین کی جانب سے قیادت کے درمیان اختلافات سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ کی ضلعی قیادت متحد ہے اور 29 اگست کے پروگرام میں پارٹی کے تمام دھڑے اور کارکن مشترکہ طور پر شریک ہوں گے۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ 29 اگست کو بھرپور تعداد میں شرکت کرکے اسٹریٹ موومنٹ کو کامیاب بنائیں۔  انہوں نے کہا کہ شانگلہ ایک بار پھر اپنی سیاسی قوت کا بھرپور مظاہرہ کرے گا اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی تک پارٹی کی جدوجہد جاری رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *