سرگودھا،تیسرا نکاح کرنے پر شوہر دوسری بیوی کے ہاتھوں قتل، ملزمہ نے بھی خود کشی کرلی

 سرگودھا (ویب ڈیسک)سرگودھا میں تیسری شادی کرنے پر شوہر دوسری بیوی کے ہاتھوں قتل ہو گیا، قتل کرنے کے بعد خاتون نے بھی خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقے کوٹ مومن میں ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں ملنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) نے کہا کہ واقعے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق مقتول نے ایک ہفتے قبل تیسری شادی کی تھی۔پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول کی دوسری بیوی نے سوئے ہوئے شوہر کے سر پر چار پائی کا پایا مار کر  اسے قتل کیا۔ترجمان کے مطابق مقتول نے پہلی بیوی کو طلاق دے کر دوسری اور پھر تیسری شادی کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *