سانحہ پمز کے ذمہ داروں کیخلاف اگلے 2سے 3دن میں مقدمات درج ہونا شروع ہوں گے، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سانحہ پمز کے ذمہ داروں کیخلاف اگلے 2 سے 3 دن میں مقدمات درج ہونا شروع ہوں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 لوگوں کو معطل کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کمیٹی اگلے دو دن میں اپنی حتمی رپورٹ جمع کروائے گی۔ رپورٹ میں ان 8 افراد کا تعین ہوگا کہ کس کی کتنی غلطی یا غفلت ہے۔ اس کے بعد انفرادی طور پر ان 8 افراد کےخلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پولیس بھی اپنی تفتیش کر رہی ہے، جلد معلومات سامنے آجائیں گی۔ ہمارا لا ڈپارٹمنٹ بھی اس پر کام کر رہا ہے، 2سے3دن میں پولیس فوجداری قوانین کے تحت پرچے درج کرنا شروع کردیے جائیں گے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *