روایتی اور ابھرتے ہوئے بحری خطرات کیخلاف جنگی تیاری، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی (ویب ڈیسک)روایتی اور ابھرتے ہوئے بحری خطرات کیخلاف جنگی تیاریوں کا جائزہ کے لیے پاکستان نیوی کی بڑی بحری مشق سی اسپارک 2026 کراچی میں شروع ہوگئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے بحری مشق سی اسپارک-2026 کی افتتاحی بریفنگ کی صدارت کی، پاکستان کی مسلح افواج کے سینئر افسران بھی اس موقع موجود تھے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشق روایتی اور ابھرتے ہوئے بحری خطرات کیخلاف جنگی تیاریوں کا جائزہ لیتی ہے، مشق میں بحری جہاز، آبدوزیں، ہوائی جہاز اور جدید ڈرون سسٹمز شامل ہیں، مشق میں اسپیشل فورسز، پاک فوج اور پاک فضائیہ کے مشترکہ دستے بھی شریک ہیں۔اس سے قبل چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس کا دورہ کیا اور جاری آپریشنز کا جائزہ لیا، نیول چیف نے افسران اور جوانوں سے خطاب کیا۔نیول چیف نے کہاکہ بدلتا ہوا سکیورٹی ماحول غیرمتزلزل تیاری، مسلح افواج کے درمیان تعاون، حالات کے مطابق خود کو ڈھالنیکا تقاضا کرتا ہے، مشق سی اسپارک-2026 کا بنیادی مقصد ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشق کرنا ہے۔ایڈمرل نوید اشرف نے کہاکہ مشق میں سمندری، فضائی، زمینی، سائبر اور خلائی معاون صلاحیتوں کو مربوط کیاجا رہا ہے، مشق میں انفارمیشن انوائرمنٹ میں آپریشنز پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ تاکہ سمندر میں روایتی جنگی کارروائیوں کے ساتھ معلوماتی محاذ پر بھی برتری حاصل کی جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *