Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

لاہور(کامرس ڈیسک)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ؤکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 2 لاکھ 35 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 35 ہزار 900 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد 30 ہزار کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، خیرآباد پل آمد 2 لاکھ 37 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 37 ہزار 800 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 24 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد 71 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 48 ہزار کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد3 لاکھ 100 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 91 ہزار 800 کیوسک، چشمہ آمد 2 لاکھ 38 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 20 ہزار 100 کیوسک، تونسہ آمد ایک لاکھ 96 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 75 ہزار 800 کیوسک،گدوآمد ایک لاکھ 60 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 29 ہزار 700 کیوسک، سکھر آمد ایک لاکھ 50 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 97 ہزار 800 کیوسک، کوٹری آمد ایک لاکھ 77 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 34 ہزار 900 کیوسک، تریموں آمد 38 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 27 ہزار 300 کیوسک، پنجند آمد 34 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 20 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر میں تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1550 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.580 ملین ایکڑفٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1220.45 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.615 ملین ایکڑ فٹ جبکہچشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24 گھنٹے کے اوسط بہا ؤکی صورت میں ہے۔