درخت ہمارا قومی اثاثہ ہیں،درختوں کی آبیاری نئی نسل کی آبیاری کے مترادف ہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سبی طاہر ہمایوں

سبی (ویب ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سبی طاہر ہمایوں نے کہا ہے کہ درخت ہمارا قومی اثاثہ ہیں،درختوں کی آبیاری نئی نسل کی آبیاری کے مترادف ہے،عوام شجر کاری کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،شہرکے مختلف مقامات پر درخت لگا کر عوام کے لیے پْرفضا ماحول بنایا جائیگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں مون سون شجر کاری مہم کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیشن جج سبی نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا،اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج سبی عزیز احمد مینگل،جوڈیشل مجسٹریٹ شکیل احمد لاشاری،سپرنٹنڈنٹ سید فرید شاہ،شیر دل مرغزانی،سبی بار کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ سید نوید شاہ،عبدالواحد درانی ایڈووکیٹ،محمد انیس ایڈووکیٹ،سبی پریس کلب کے صدر سعید الدین طارق نے پودے لگا کر شجری کاری مہم میں حصہ لیا اس موقع پر ناظم جنگلات سبی ڈویڑن سید طارق شاہ، اور محکمہ جنگلات کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔مون سون شجر کاری مہم کے دوران ڈسٹرکٹ سیشن جج سبی طاہر ہمایوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جبکہ درخت ہمارا قومی اثاثہ ہیں جن کی آبیاری کرنا اور انہیں لگانا ہمارا قومی فریضہ بنتا ہے انہوں نے کہا کہ درخت جہاں ماحول میں تبدیلی و تغیر کا باعث بنتے ہیں وہاں پر درخت ہمیں سایہ بھی فراہم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ شجر کاری نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کے لئے ضروری ہے بلکہ آئندہ نسلوں کی بہتر مستقبل کی ضمانت بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ سبی کے عوام کوچاہیے کہ وہ شجر کاری کی اس مہم سے استعفادہ حاصل کرتے ہوئے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اوراپنے ارد گرد کے ماحول کو آلودگی سے بچائیں انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کے سلسلے میں مختلف مقامات پر درخت اور پودئے لگانے سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ آنے والی نسلوں کو صاف اور صحت مند فضا فراہم کرنے کا ذریعہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *