حلقے میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ،صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک کا کھلی کچہری سے خطاب

کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ حلقے میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو بھی متحرک کیا جارہا ہے عوامی مسائل کے حل میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،عوام نے کھلی کچہری میں جن مسائل کی نشاندہی کی ہے انہیں حل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی کھلی کچہری میں  عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اپنے مسائل اور مشکلات سے براہِ راست اپنے منتخب نمائندیے کو آگاہ کیا  اس موقع پر عوام نے ترقیاتی کاموں، سڑکوں، پانی، بجلی، نکاسی آب، صحت، روزگار اور دیگر بنیادی مسائل سے متعلق اپنے مطالبات اور شکایات پیش کیں۔حاجی علی مدد جتک نے ہر شہری کی بات توجہ اور تحمل سے سنی اور متعلقہ محکموں کے افسران سے رابطہ کرکے متعدد مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے دروازے پر جا کر ان کے مسائل سننا اور ان کا ازالہ کرنا ہی حقیقی عوامی نمائندگی ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اسے ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ عوامی خدمت کسی سیاسی نعرے کا نام نہیں بلکہ ایک مسلسل ذمہ داری ہے، جسے وہ پوری خلوص اور سنجیدگی کے ساتھ نبھا رہے ہیں۔حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ حلقے میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کو بھی متحرک کیا جا رہا ہے۔ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔کھلی کچہری میں عوام کی بھرپور شرکت اس امر کا واضح اظہار تھی کہ حاجی علی مدد جتک اور حلقے کے عوام کے درمیان مضبوط اور براہِ راست رابطہ قائم ہے۔ شرکاء نے کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے عوامی رابطہ پروگرام عوام کو اپنے منتخب نمائندے تک براہِ راست رسائی فراہم کرتے ہیں۔حاجی علی مدد جتک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی خدمت، حلقے کی ترقی اور عوام کے جائز مسائل کا حل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *