جماعت اسلامی نے گورنر ہاس پشاور کے سامنے دھرنا ختم کردیا

 پشاور /کراچی(ویب ڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان نے پشاور میں گورنر ہاس کے سامنے دھرنا ختم کردیا۔ رہنما جماعت اسلامی عبدالواسع نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنا 16 روز تک جاری رہا۔انہوںنے کہاکہ گورنر نے بھی دھرنے سے خطاب میں ہمارے مطالبات کو جائز اور قابل عمل قرارد دیا۔عبدالواسع کا نے کہاکہ گورنر نے تسلیم کیا کہ دھرنے کے شرکا نے کوئی گملہ یا گلاس تک نہیں توڑا۔دوسری جانب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا حکومت نے رابطہ کیا ہے، امید ہے حکومتی ٹیم (آج) بدھ کو مذاکرات کے لیے منصورہ آئے گی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کے دوران کہا کہ مذاکرات بھی ہوں گے اور ہڑتال بھی ہوگی، مطالبات کی منظوری تک دھرنے جاری رہیں گے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ظلم اب برداشت سے باہر ہو گیا، خاموش نہیں رہ سکتے، وزرا کہتے ہیں ٹیکسوں کیلئے آئی ایم ایف کے ہاتھوں مجبور ہیں، آئی ایم ایف کی دلدل سے نکلنے کا متبادل موجود ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سرکاری حکام 1300سی سی کی گاڑیاں چلائیں تو اربوں روپے کی بچت ہو گی، سوال کیا کہ وزیروں، افسران کیلئے مفت بجلی پیٹرول ختم کیوں نہیں کیا جاتا؟حافظ نعیم الرحمان نے کہا حکومت پیٹرولیم کا خرچ کم کرنےکی کوشش نہیں کر رہی، آئی پی پیز کو جماعت اسلامی نے بے نقاب کیا، آئی پی پیز کے خلاف کامیاب دھرنے دے کر فی یونٹ 16 روپے تک کم کیا، آئی پی پیز کا پیچھا نہیں چھوڑا ہے، بجلی کے بل آدھے کروائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *