جشنِ عید میلاد النبی  منانے کا مقصد نئی نسل کے دلوں میں عشقِ رسولؐ کو مزید اجاگر کرنا اور انہیں سیرتِ مصطفیٰؐ کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دینا ہے، محمد سلیم سرپرہ

اوتھل (ویب ڈیسک)گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول اوتھل میں جشنِ عید میلاد النبیؐ کی پروقار تقریب تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول اوتھل کے پرنسپل محمد سلیم سرپرہ کی نگرانی میں جشنِ عید میلاد النبیؐکے سلسلے میں ایک پروقار اور روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ، اساتذہ اور دیگر عاشقانِ رسول نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد طلبہ نے بارگاہِ رسالت ؐ میں عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے خوبصورت انداز میں نعتوں کے نذرانے پیش کیے۔ طلبہ نے سیرتِ طیبہ، اخلاقِ مصطفیٰ  اور عشقِ رسولؐ کے موضوعات پر تقاریر بھی کیں۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشنِ عید میلاد النبی  منانے کا مقصد نئی نسل کے دلوں میں عشقِ رسولؐ کو مزید اجاگر کرنا اور انہیں سیرتِ مصطفیٰؐ کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دینا ہے۔ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کی مبارک زندگی پوری انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہے، ہمیں آپؐ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔تقریب کے دوران درود و سلام کی صداؤں سے ماحول معطر رہا۔ آخر میں مختلف سرگرمیوں میں فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے،جبکہ ملک و ملت کی سلامتی، خوشحالی اور دینِ اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *