Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ٹوکیو (انٹر نیشنل ڈیسک)جاپان سے ملائیشیا پہنچی پرواز کے لینڈنگ گیئر سے نوجوان کی لاش برآمد ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان ٹوکیو کے ہانیدہ ائیرپورٹ کی پرواز نے کوالالمپور لینڈ کیا۔ٹرمینل 2 پر کھڑے طیارے کی دیکھ بھال کے دوران انجینئرنگ عملے نے لینڈنگ گیئر کے حصے سے مشکوک بدبو محسوس کی اور حکام کو آگاہ کیا۔ تفصیلی معائنہ کرنے پر لینڈنگ گیئر کے خانے سے نامعلوم شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی۔ معائنہ کرنے پر پتہ چلا کہ لاش مبینہ طور پر عمر 17 سے 25 سال کے درمیان کے کسی نوجوان کی تھی۔ متوفی نے سفید ہوڈی اور نیلی جینز پہن رکھی تھی اور لاش سے مزید کوئی شناختی دستاویز نہیں ملی۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ موت 72 گھنٹے سے زیادہ پہلے واقع ہوئی تھی۔ پولیس اور فارنزک ٹیم نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔