تعلیمی و انتظامی امور میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پنجگور نظام رحیم بلوچ

پنجگور(ویب ڈیسک) گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول پنجگور میں تعلیمی اداروں کی کارکردگی، انتظامی امور، طلبہ کے داخلوں اور کلسٹر بجٹ کے استعمال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پنجگور نظام رحیم بلوچ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عابد حسین، پرنسپل گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول ملک مقبول، ڈی او ای میل سعید اکبر، ڈی او ای فیمیل محترمہ روبینہ، تمام ڈی ڈی اوز، آر ٹی ایس ایم پنجگور قاسم اور ضلع بھر کے ہیڈ ماسٹرز، ہیڈ مسٹریسز و ہیڈ کلسٹرز نے شرکت کی اجلاس میں سکولوں کی مجموعی کارکردگی، طلبہ کے داخلوں، فیڈنگ سکولز اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سکول سربراہان کو ہدایت کی گئی کہ داخلوں میں بہتری، تعلیمی معیار اور اداروں کے نظم و نسق پر خصوصی توجہ دیں، جبکہ فیڈنگ سکولز کا ریکارڈ باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جائے۔کلسٹر بجٹ کے حوالے سے ہدایت کی گئی کہ فنڈز شفاف طریقے سے اور قواعد و ضوابط کے مطابق استعمال کیے جائیں، مکمل ریکارڈ رکھا جائے اور تمام اخراجات کی دستاویزات محفوظ کی جائیں۔ عوام کی شکایات اور رہنمائی کے لیے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے دفتر میں ایک شکایتی سیل بھی قائم کیا جائے گا، جہاں کلسٹر بجٹ سے متعلق شکایات درج کرائی جا سکیں گی اجلاس میں واضح کیا گیا کہ تعلیمی و انتظامی امور میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام افسران و سکول سربراہان اپنی ذمہ داریاں مؤثر، شفاف اور ذمہ دارانہ انداز میں ادا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *