Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
تربت(ویب ڈیسک)تربت شہر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر مختلف مقامات پر سڑکوں کی بندش اور رکاوٹیں کھڑی کیے جانے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق آج صبح سے شہر کے متعدد راستوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے رکاوٹیں قائم کرکے ٹریفک کو روک دیا گیا، جبکہ بعض مقامات پر سڑکوں کو ون وے کردیا گیا ہے اور گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی آمدورفت محدود ہے۔ سڑکوں کی بندش کے باعث مختلف مقامات پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا اور شہریوں کو اپنے معمول کے سفر میں دشواری پیش آ رہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی بندش کی وجوہات سے انہیں تاحال آگاہ نہیں کیا گیا، جس سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر سڑکیں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کی گئی ہیں تو انتظامیہ عوام کو صورتحال سے آگاہ کرے اور ممکنہ حد تک آمدورفت میں سہولت فراہم کی جائے۔