Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
لاہور(کامرس ڈیسک)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ریو نیو سے مطالبہ کیا ہے کہ تاجر آسان ٹیکس سکیم پر فوری وضاحتی سرکلر جاری کیا جائے تاکہ موجودہ ابہامات دور ہوں اور زیادہ سے زیادہ تاجروں کو سکیم میں شامل ہونے پر آمادہ کیا جاسکے،9 اگست کو ایف بی آر کو خط لکھ کر سکیم کے حوالے سے 10 اہم نکات پر وضاحت طلب کی تھی جس کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا۔پاکستان ٹیکس بار کے صدر احسان الحق شیخ، جنرل سیکرٹری طاہر محمود بٹ، سینئر نائب صدر شیخ محمد یاسین، نائب صدور شہباز قادر، رانا منظور حسین، عامر حنیف نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سکیم میں دکاندار اور چھوٹا دکاندارکی تعریف، ریٹیلرز و دیگر تاجروں کی شمولیت، سکیم کی مدت اور یکم جولائی 2026 کے بعد ٹیکس نظام، ایک فیصد ٹرن اوور ٹیکس اور ٹیکس ایئر 2025 کی ٹیکس ادائیگی کی بنیاد واضح ہونا ضروری ہے،ایمپیوٹ ایبل انکم اگر حقیقی آمدن سے کم ہو تو کیا پھر بھی وہ افراد سکیم میں شامل ہو سکیں گے،اگر کاروباری آمدن کے علاوہ اور زریعہ آمدن ہو تو وہ شخص بھی سکیم میں شامل ہو سکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی او ایس اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے دستاویزی کاروبار کرنے والے تاجروں کی شمولیت، سیکشن 236G، 236H اور 153(7) کے اطلاق کے بارے میں بھی واضح پوزیشن دی جائے، خصوصاً 100 ملین روپے سے زائد ٹرن اوور رکھنے والے ٹیکس دہندگان کے حوالے سے وضاحت کی جائے جس سے ٹیکس پیئرز کا اعتماد بحال، تاجروں کی سکیم میں شمولیت میں اضافہ اور حکومتی ریونیو میں بہتری ممکن ہوگی۔