بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل کی گئی بچی کا پوسٹ مارٹم سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ میں مکمل کرلیاگیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل کی گئی بچی کا پوسٹ مارٹم سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ میں مکمل کرلیاگیا۔ذرائع کے مطابق نوشکی کے علاقے احمد وال میں مبینہ طور پر جنسی زیادتی اور تشدد کے بعد قتل کی گئی بچی کی عمر6 سے7سال ہے۔ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم میں موت کی وجہ دم گھٹنے سے پائی گئی جب کہ بچی کے نازک حصوں پر خون اورچوٹ کے نشانات بھی پائے گئے۔سول اسپتال ذرائع نے بتایا کہ بچی کے جسم کے نمونے تجزیے کے لیے لاہور میں پنجاب فارنزک لیب بھجوائے جائیں گے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کل تک متعلقہ تفتیشی افسرکے حوالے کردی جائیگی۔نوشکی کے علاقے احمد وال میں بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور تشدد کے بعد ہلاکت کاواقعہ پیش آیاتھا۔پولیس کے مطابق بچی کے قتل کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیاگیاہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *