بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کلی سوران میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس دوران فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد موٹر سائیکلوں پرسوار ہوکر دہشتگردی کی کارروائی کرنے جارہے تھے جس دوران جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سیدہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا، دہشتگردوں سے 3 گاڑیاں،2 موٹرسائیکل، آئی ای ڈی ڈیوائس،کالعدم تنظیم کا جھنڈا برآمد کیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع  کے مطابق ہلاک دہشتگرد لوٹ مار، اغوا، ٹارگٹ کلنگ، خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *