Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ون ڈے ٹرائی سیریز کے چھٹے میچ میں انگلینڈ نے بن ڈکٹ کی 167 رنز کی شاندار سینچری اور لیام ڈاسن کی 4 وکٹوں کی بدولت سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے کر مسلسل تین شکستوں کے بعد پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ قائم کیا۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم پوان رتھنائیکے کے 118 رنز اور کشال مینڈس کے 89 رنز کی جارحانہ اننگز کے باوجود 45.1 اوورز میں 331 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈاسن نے 49 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کر کے فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔