“وومنز بگ بیش لیگ: میگ لیننگ اور اینابیل سدرلینڈ کی عمدہ بیٹنگ سے میلبورن اسٹارز کی ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف فتح”

وومنز بگ بیش لیگ کے دوسرے میچ میں میلبورن اسٹارز نے میگ لیننگ کی بہترین نصف سینچری اور کپتان اینابیل سدرلینڈ کے ساتھ شاندار سنچری شراکت کی بدولت ہوبارٹ ہریکینز کو 18 رنز سے شکست دے کر اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میلبورن اسٹارز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف قائم کیا جس میں میگ لیننگ نے 52 گیندوں پر 71 رنز اور اینابیل سدرلینڈ نے 34 گیندوں پر نصف سینچری سکور کرتے ہوئے دونوں کے درمیان 100 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ جواب میں ہوبارٹ ہریکینز کی ٹیم لزیل لی کی 29 گیندوں پر دھواں دار نصف سینچری اور تیز شروعات کے باوجود مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 174 رنز ہی بنا سکی، میلبورن اسٹارز کی بولرز نے پاور سرج اور آخری اوورز میں زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوبارٹ کی ٹیم کو ہدف تک پہنچنے سے روک دیا اور میچ میں 18 رنز سے کامران کامیابی حاصل کی اور ٹورنامنٹ میں شاندار شروعات کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *