“ریکشا کی سواری سے شاہی مہمان نوازی تک: انگلینڈ اور سری لنکن کرکٹرز تاریخی شہر لاہور کے سحر میں مبتلا”

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے جاری ون ڈے ٹرائی سیریز کے دوران تاریخی شاہی قلعہ لاہور میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکن ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں ایک پرشکوہ عشائیے اور ثقافتی واک کا اہتمام کیا۔ اس یادگار شام میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان کی بھرپور ثقافت اور روایتی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا، جہاں ان کا شاہانہ انداز میں استقبال کیا گیا۔ مہمان کرکٹرز نے قلعے کے تاریخی مقامات کے معلوماتی دورے کے ساتھ ساتھ رنگ برنگی ریکشے کی سواری اور روایتی موسیقی سے بھرپور استفساد کیا۔ پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو اور تصاویر میں کھلاڑیوں کو اس ثقافتی تقریب اور لاہوری میزبانی کا کھل کر دل کھول کر لطف اٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *