بلوچستان کے  اضلاع  جعفرآباد،صحبت پور  اور ڈیرہ بگٹی میں 7ہزار 773افراد میں ہیپاٹائٹس سی  کی تشخیص

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان میں وزیراعظم  پروگرام برائے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا مہم جاری ہے، مہم کے  دوران بلوچستان کے  اضلاع  جعفرآباد،صحبت پور  اور ڈیرہ بگٹی میں 7ہزار 773افراد میں ہیپاٹائٹس سی  کی تشخیص ہوئی ہے۔ ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام  بلوچستان کے حکام کے مطابق   صوبے میں ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا  قومی مہم  جولائی سے  جاری ہے،جس کے تحت  جعفرآباد،صحبت پور اور ڈیرہ بگٹی میں 256818افراد کی  ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ مکمل کرلی گئی ہے  اور ان میں سے 7773افراد میں  مرض کی   تصدیق ہوئی ہے  اور اب  جھل مگسی،نصیرآباد  اور اوستہ محمد اضلاع میں اسکریننگ کا عمل  جاری ہے،3لاکھ 40ہزارافراد کی اسکریننگ کا ہدف مقرر ہے، ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے  مہم کے تحت بلوچستان کے19اضلاع  کورکیا جائے گا، ان  اضلاع میں کچھی، سبی،ژوب،کوہلو، ہرنائی،دکی،موسی خیل،لورالائی،قلات،خضدار،سوراب،مستونگ، حب/لسبیلہ  شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *