بلوچستان حکومت نے انتہائی مطلوب دہشت گرد خواتین کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان کردیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان حکومت نے انتہائی مطلوب دہشت گرد خواتین کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان کردیا۔حکومت بلوچستان نے مطلوب خواتین دہشت گردوں کی تصاویر اور تفصیلات جاری کردیں مطلوب خواتین کا تعلق گوادر، پنجگور اور تربت کے مختلف علاقوں سے ہے،مطلوب خواتین کی گرفتاری سے متعلق قابلِ اعتماد اطلاع دینے والوں کو 10 سے 15 لاکھ روپے تک انعام دیا جائے گا۔حکومت بلوچستان نے کہا ہے کہ شہری مطلوب خواتین اور ان کے سہولت کاروں سے متعلق معلومات قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فراہم کریں اطلاع دینے والے کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی، مطلوب دہشت گرد خواتین سے متعلق معلومات کے لیے کمانڈ سینٹر 1244 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے نقد انعام قواعد و ضوابط کے مطابق ادا کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *