بلاول بھٹو زرداری کا بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین 

 اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ غیرمتزلزل عزم اور اجتماعی ذمہ داری کے ساتھ جاری رکھنا پوری قوم کا فیصلہ ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کاروائیوں میں 21 دہشتگردوں کی ہلاکت کو سکیورٹی فورسز کے عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا آئینہ دار قرار دیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے کاروائیوں میں دو سکیورٹی افسران اور کسٹمز کے ایک اہلکار سمیت 6 بہادر سپوتوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہداءکے سوگوار خاندانوں سے دلی یکجہتی کا اظہار اور شہداءکے بلند درجات کی دعا ءکی ۔ انہوںنے کہاکہ شہداءکی قربانیاں اس عزم و حوصلے کی یاد دہانی ہیں جس کے ساتھ ہماری سکیورٹی فورسز اور سول حکام دہشتگردی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی اور جرائم کا گٹھ جوڑ پاکستانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ غیرمتزلزل عزم اور اجتماعی ذمہ داری کے ساتھ جاری رکھنا پوری قوم کا فیصلہ ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *