بانی کی رائے لیے بغیر انتظامی یونٹس پر بات نہیں کریں گے، سلمان اکرم

 سانگھڑ(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی کی رائے لیے بغیر انتظامی یونٹس کے عمل میں شامل نہیں ہوں گے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مکالمے میں شامل کریں پھر بات ہوگی، پی ٹی آئی سندھ کے عوام اور ان کے حقوق کے ساتھ ہے۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ فارم 47 کی اس اسمبلی کو مانتے ہیں نہ 26 ویں اور 27 ویں ترمیم کو، ان اسمبلیوں کو آئینی ترمیم کا کوئی حق حاصل نہیں۔انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن اور عوام کے نمائندوں کو اسمبلی میں لائیں پھر بات کریں۔ان سے سوال کیا گیا کہ  محسن نقوی نے کہا کہ انتظامی یونٹ بن کررہیں گے،آپ کیا کہتے ہیں؟ اس پر جواب میں کہاکہ اس عمل میں شامل نہیں ہونگے جب تک بانی پی ٹی آئی کی رائے نہ آجائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *