Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد (ویب ڈیسک)این سی سی آئی اے نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ میں انکشاف کیا ہے کہ ایک ہی چھاپے کے دوران ملزمان سے 6لاکھ شہریوں کے فنگر پرنٹس اور بائیو میٹرک ڈیٹا برآمد ہوئے۔ حکام نے بتایا کہ فیصل آباد سے گرفتار شخص کے قبضے سے 195ایکٹو موبائل سمز، 16 سمارٹ فونز اور مختلف بینکوں کے 81اے ٹی ایم کارڈز برآمد ہوئے ۔ڈائریکٹر این سی سی آئی اے نے بتایا چوری شدہ بائیو میٹرک ڈیٹا اور برآمد شدہ سمز کے ذریعے شہریوں کے ساتھ دھڑا دھڑ مالیاتی فراڈ کیے جا رہے تھے، واٹس ایپ ہیکنگ کو مکمل ختم کرنے جا رہے ہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ملک بھر میں جاری سائبر فراڈ اور بینک اکانٹس ہیکنگ پر بریفنگ کے دوران چیئرمین پی ٹی اے نے اعتراف کیا موبائل کمپنیز کے اپنے اہلکار ڈیٹا لیک کرنے میں ملوث ہیں۔انہوں نے مثال دی کہ راجن پور میں راشن دینے کے بہانے ایک خاتون کا انگوٹھا لگوا کر سم نکالی گئی جو بعد میں دہشت گردی میں استعمال ہوئی۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے انکشاف کیا پاکستان میں اب رینٹ اے بینک اکاﺅنٹ کی سکیم چل رہی ہے، لوگ پیسے لے کر اپنا بینک اکاﺅنٹ کرائے پر دے دیتے ہیں، اکاﺅنٹ ہولڈر کو پتہ ہوتا ہے کہ پکڑے جانے پر اسے دو ماہ جیل جانا ہے، وہ پہلے سے ڈیل کر کے اپنا حصہ لیتا ہے۔