افواج پاکستان کا شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت

راولپنڈی (ویب ڈیسک)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف، ایئرچیف اور افواج پاکستان نے یوم دفاع اور شہدا پر شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہدا کی عظیم قربانیاں، غازیوں کا جذبہ اور شہدا کے خاندانوں کی استقامت قومی طاقت اور فخر کا سرچشمہ رہیں گے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شہدا کی عظیم قربانیاں، غازیوں کا جذبہ اور شہدا کے خاندانوں کی استقامت قومی طاقت اور فخر کا سرچشمہ رہیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہدائے پاکستان فرض، عزت اور قربانی کی اعلیٰ ترین اقدار کی علامت ہیں۔ میدان جنگ، فضاں اور سمندروں میں وطن کے محافظوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہدا کی لازوال قربانیاں آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں، شہدا کے خاندان استقامت اور حوصلے کی پائیدار علامت ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلح افواج ملکی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے دفاع کے لیے مکمل تیار ہیں، پاکستان خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کا خواہاں اور پرامن بقائے باہمی کے لیے پرعزم ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *