اسپیکر قومی اسمبلی کا بلوچستان میں دہشتگردی کےخلاف کارروائیوں میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراجِ عقیدت

 اسلام آبد (ویب ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کے علاقوں چاغی اور پشین میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے دوران دو افسران اور کسٹمز کے ایک اہلکار سمیت چھ بہادر جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے ان کارروائیوں کے دوران 21 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ وطن عزیز کے امن و سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شہداءنے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے فرض شناسی، بہادری اور حب الوطنی کی عظیم مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے بہادر شہداءکی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مضبوط بناتی رہیں گی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے کسٹمز ہاو ¿س پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے اور کوئٹہ۔تفتان شاہراہ پر دہشت گردوں کی جانب سے غیر قانونی چیک پوسٹ قائم کرکے مسافروں کی نقل و حرکت متاثر کرنے کی مذموم کوشش کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز اور غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف مو ¿ثر کارروائیاں کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر اپنی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک قومی عزم غیر متزلزل رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *