Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ایک روزہ دورے پربدھ کو کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے بلوچستان صوبائی اسمبلی میں اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی سے ملاقات کی اور ان کے جواں سال صاحبزادے ثناء اللہ خان اچکزئی کے انتقال پر دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی اور ان کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔اس موقع پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل, وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی، ممبر قومی اسمبلی اور ممبران صوبائی اسمبلی بھی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ہمراہ موجود تھے