اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ کے 4 ارکان کے استعفے منظور وزارت قومی صحت نے آئی ایچ آر اے بورڈ کے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ کے 4 ارکان کے استعفے منظور کرلیے۔اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے 4 ارکان کو بورڈ سے ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر متی الرحمٰن، لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ ڈاکٹر عارف مقصود علی، مس اسما خلیل اور مسٹر کاشف ظہور چوہدری بھی آئی ایچ آر اے بورڈ کی رکنیت سے ڈی نوٹیفائی کر دیے گئے۔چاروں ارکان کو 31 اگست 2026 سے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی بورڈ سے ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔وزارت قومی صحت نے آئی ایچ آر اے بورڈ کے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *