Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد(ویب ڈیسک)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیر حسین بخاری نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے تمام وفاقی و صوبائی ادارے باہمی اشتراک سے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں عوام کی بروقت داد رسی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ بارش اور سیلاب جیسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے اداروں کے پیشگی اور مو ¿ثر اقدامات سے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔نیر حسین بخاری نے کہا کہ مون سون کے موسم میں ہر سال شہریوں کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے ہنگامی اقدامات کے بجائے مستقل، مربوط اور مو ¿ثر نظام تشکیل دینا ہوگا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ قومی خزانے سے اربوں روپے کا بجٹ حاصل کرنے والے ادارے مستقل اور مو ¿ثر حفاظتی اقدامات اٹھانے میں کیوں ناکام رہتے ہیں؟سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نے کہا کہ ادارہ جاتی سطح پر سیلابی صورتحال کے ممکنہ خطرات کی پیشگی نشاندہی، بروقت اطلاع اور مو ¿ثر تدارک کا پائیدار نظام اشد ضروری ہے۔ سیلاب متاثرین کی فوری امداد اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں اور راولپنڈی شہر کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی فوری حکومتی امداد اور ضروری سہولیات پہنچائی جائیں۔نیر حسین بخاری نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے بحران کا مقابلہ مستقل منصوبہ بندی اور جامع حکمت عملی کا متقاضی ہے۔ موسمیاتی آفات کے شدید ہوتے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے محض ہنگامی اقدامات کافی نہیں، عملی، مو ¿ثر اور دیرپا اقدامات ناگزیر ہیں۔