Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
بشکیک (انٹرنیشنل ڈیسک)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر ترکیہ کی قومی انٹیلی جنس تنظیم (ایم آئی ٹی)کے ڈائریکٹر ابراہیم قالن سے ملاقات کی۔ منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں جانب سے علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اور اس کی سٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کے افتتاحی اجلاس کے علاوہ خطے میں حالیہ پیش رفت شامل ہیں۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مسلسل رابطہ اور سفارتی روابط کی ضرورت ہے۔