Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

لاہور(کلچرل ڈیسک)اداکار جمشید انصاری کی21ویں برسی24اگست کو منائی جائے گی۔ جمشید انصاری 31دسمبر 1942کو بھارت کے شہر سہارن پور میں پیداہوئے، وہ چھ برس کے تھے کہ ان کا خاندان بھارت سے ہجرت کرکے کراچی منتقل ہوگیا۔وہ گریجوایشن کرنے کے بعد برطانیہ چلے گئے جہاں انہوں نے کچھ عرصہ برطانوی نشریاتی ادارے میں کام کیااورٹی وی پروڈکشن کے کورسزبھی کیے۔1968میں وطن واپس آکرانہوں نے ٹی وی ڈراموں میں کام شروع کردیااور اپنے کیریئر کاآغازڈرامہ جھروکے سے کیا۔انہوں نے اپنے کیریئرمیں دوسوکے قریب ٹی وی ڈراموں اورفلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے۔جمشید انصاری نے ٹیلی ویژن کے ڈراموں، انکل عرفی،تنہائیاں، زیر زبر پیش، منزلیں، افشاں، ہمارے گھر میں اور دیگر میں بہترین اداکاری سے لوگوں کے دل جیت لیے۔وہ 24اگست 2005کو 63برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کر گئے۔