Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
آندھرادیش(کشمیر ڈیسک)بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں زیر تعلیم شمال مشرقی ریاستوں کے طالب علموں کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے میں ایک تنازعے کے بعد پولیس نے ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس کے اسکول آٖ نرسنگ میں شمالی مشرقی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کے موبائل فون چوری ہونے کے بعد مقامی طلباء کے ساتھ تنازعہ پیدا ہوا، جس کے نتیجے میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی اوربات پولیس کی مداخلت تک پہنچ گئی۔ شمالی مشرقی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے طلبا ء کا کہنا ہے کہ پولیس تنازعے کے دوران غیر جابنداری کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی جس کے باعث وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔طلباء تنظیموں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے موبائل فون چوری اور جھڑپ کے دوران پولیس کے طرز عمل کی منصفانہ اور غیر دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم غیر جانب دار پولیسنگ اور تمام طالب علموں کے لیے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں۔