Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہویب ڈیسک) آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کے چیئرمین علی احمد کرد نے آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس 24 اگست کو کراچی ہائیکورٹ بار ایسوسی اایشن کے بار روم میں طلب کیا ہے اجلاس میں پشاور میں ہونیوالے وکلاء سول سوسائٹی اور عوام کے جلسے کی تاریخ اور جگہ کا اعلان کیا جائے گا اور اس جلسے سے متعلق دوسرے اہم ترین امور انتظامی و دیگر امور پر غور کیا جائے گا اجلاس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدرو حامد خان، منیر اے ملک، عابد زبیری کے علاوہ آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کے سیکرٹری،صدر سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن حسیب جمالی، نائب صدر پنجاب ربیہ باجوہ،نائب صدر خیبر پختونخواہ علی زمان، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بابر مرتضیٰ، لاہور بار کے صدر عرفان حیات باجوہ کے علاوہ آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی سے تعلق رکھنے والے ممبران پاکستان بار کونسل، سندھ بار کونسل کے ممبران بھی شرکت کریں گے