کوئٹہ کچی بیگ کے علاقے میں راہگیروں اور شہریوں سے موبائل فون اور موٹر سائیکلیں چھیننے والے گینگ کو گرفتار کرلیا.

کچی بیگ کے علاقے میں راہگیروں اور شہریوں سے موبائل فون اور موٹر سائیکلیں چھیننے والے گینگ کی اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کی۔ اس دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس کے جواب میں ہونے والے مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور دو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔

ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت نصر اللہ جتوئی کے نام سے ہوئی ہے (جو سول ہسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا)، جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے دو ملزمان کی شناخت اسد اللہ راہیجا اور ثناء اللہ جتوئی کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ ملزمان بنیادی طور پر ڈھاڈر کے رہائشی تھے اور حال ہی میں سریاب روڈ پر رہ رہے تھے۔

پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 11 عدد چھینے گئے موبائل فون، 1 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل (جو وارداتوں میں استعمال ہوتی تھی) اور ایک عدد ٹی ٹی پستول برآمد کر لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *