صدر آصف علی زرداری کا مون سون شجرکاری مہم کے آغاز پر پیغام

اسلام آباد (ویب ڈیسک )صدر آصف علی زرداری کا مون سون شجرکاری مہم کے آغاز پر پیغام حکومت جنگلات کے تحفظ، ماحولیاتی نظام کی بحالی اور زمین کے دیرپا انتظام کو مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، یہ قومی اقدام ماحول کے تحفظ کے لئے ہماری اجتماعی ذمہ داری کے عکاس ہیں۔ جنگلات ملک کا بیش قیمت قدرتی اثاثہ ہیں۔ یہ حیاتیاتی تنوع کو برقرار رکھنےاورزرخیزی کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی کے پیش نظر جنگلات میں اضافہ ایک قومی ذمہ داری کے ساتھ اہم تزویراتی ترجیح بن چکا ہے۔ مون سون شجرکاری مہم کے تحت ملک بھر میں دو کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ شہری بالخصوص نوجوان اورسرکاری و نجی تنظیمیں اس مہم میں بھرپور حصہ لیں۔ پودوں کی حفاظت ونشوونما کو یقینی بنایا جائے۔ مون سون شجرکاری مہم 2026 پائیدار ماحولیاتی ذمہ داری اور اجتماعی عمل کی دعوت ہے۔صدرمملکت کی جانب سے وزارت موسمیاتی تبدیلی، اداروں، سول سوسائٹی اور رضاکاروں کی جنگلات کے تحفظ کیلئے کوششوں کی تعریف۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *