ضلع حب: گلشنِ لسبیلہ، اکرم کالونی اور عدالت روڈ پر 36 گھنٹوں سے بجلی غائب، عوام شدید مشکلات سے دوچار

حب (ویب ڈیسک)ضلع حب کے مختلف علاقوں *گلشنِ لسبیلہ، اکرم کالونی اور عدالت روڈ میں گزشتہ 36 گھنٹوں سے بجلی کی عدم فراہمی* کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کی روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے، جبکہ پانی کی فراہمی سمیت دیگر بنیادی ضروریات بھی متاثر ہو رہی ہیں۔صورتحال یہ ہے کہ فلیٹس میں رہنے والے کرایہ داروں کے لیے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ بجلی نہ ہونے کے باعث پانی کی موٹریں نہیں چل رہیں، بیٹریاں بھی جواب دے چکی ہیں * اور کئی گھروں میں گیس استعمال کرنے کے لیے ضروری مشینیں بھی نہیں چل پا رہیں۔ ایسے حالات میں غریب اور متوسط طبقے کے لوگ آخر جائیں تو کہاں جائیں؟ شدید گرمی، مچھروں اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ہم میر علی حسن زہری صاحب سے مودبانہ گزارش کرتے ہیں کہ خدارا ضلع حب میں بجلی، پانی اور گیس کے دیرینہ مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ان مسائل کو انفرادی طور پر حل کرنے کے بجائے اجتماعی سطح پر متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر رابطہ کیا جائے، تاکہ متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو فوری اور مستقل ریلیف فراہم کیا جا سکے۔عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کسی احسان کی محتاج نہیں بلکہ ان کا بنیادی حق ہے۔ بجلی کی 36 گھنٹوں سے جاری بندش جیسے مسائل پر فوری توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ متعلقہ حکام سے بھی اپیل ہے کہ وہ صورتِ حال کا نوٹس لے کر بجلی بحال کریں اور آئندہ ایسے مسائل سے بچنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔عوام کی آواز سنی جائے، مسائل کا اجتماعی حل نکالا جائے اور ضلع حب کے شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *