Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ شہید پولیس اہلکار کی پولیس لائن کوئٹہ میں نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں آئی جی پولیس سمیت پولیس کے آفیسران، جوان اور دیگر شریک ہوئے پولیس کے مطابق گزشتہ روز سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس چیکنگ کررہی تھی کہ ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ دیا تو گاڑی میں سوار افراد پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے پولیس نے گاڑی کا تعاقب کیا جوائنٹ روڈ پر گاڑی میں سوار افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل نعمان احمد موقع پر شہید جبکہ کانسٹیبل خالد،جنید احمد سمیت 2 راہگیر اور عطاء محمد اور حارث زخمی ہوگئے فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں اور نعش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جس کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی اور پولیس لائن کوئٹہ میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں آئی جی پولیس سمیت دیگر پولیس آفیسران اور دیگر بھی شریک ہوئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔