منجھوشوریٰ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکووں کو گرفتار کرکے چھینی گئی موٹرسائیکل اوراسلحہ برآمدکرلیا

ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک)منجھوشوریٰ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد2ڈاکوؤں کوگرفتار کرکے چھینی گئی موٹرسائیکل اوراسلحہ قبضے میں لے لیا۔پولیس کے مطابق تمبو منجھوشوری پولیس نے ڈکیتی کی واردات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے جاے واردات پر پہنچ گئے پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے دو ڈاکووں کو گرفتار کرکے چھینی گئی موٹر سائیکل اسلحہ گولیاں موبائل فون ودیگر سامان برامد کرلیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے پوچھ گچھ شروع کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *