Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اتوار کو یہاں نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل فیصل نصیر نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف اقدامات، انٹیلی جنس کوآرڈینیشن اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مربوط حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں نیکٹا اور بلوچستان حکومت کے درمیان تعاون، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادِ کار میں اضافے اور دہشت گردی کے تدارک کے لیے باہمی رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے کے امور بھی زیر غور آئے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں میجر جنرل فیصل نصیر کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔