وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء قوم کے حقیقی ہیرو ہیں،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیوی عبدالستار لانگو

سیوی(ویب ڈیسک)ضلع سیوی میں یومِ دفاعِ پاکستان کے سلسلے میں شہر کے مختلف مقامات پر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام مختلف سرکاری اسکولوں میں پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جہاں طلبہ و طالبات نے ملی نغموں، تقاریر اور مختلف پروگرامز کے ذریعے پاک وطن کے شہداء  اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ضلع سیوی کے مختلف سرکاری اسکولوں کے، جہاں یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیوی عبدالستار لانگو کی ہدایات پر منعقدہ تقریبات میں طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور یومِ دفاع کے حوالے سے تقاریر کرتے ہوئے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیاتقریبات کے دوران طلبہ نے ملی جذبے سے سرشار تقاریر اور مختلف پروگرامز پیش کیے، جس سے اسکولوں میں حب الوطنی اور قومی یکجہتی کی فضا قائم رہی۔یوم دفاع کیمرکزی تقریب کے مہمان خاص ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ دفاعِ پاکستان ہمیں اپنے شہداء  اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ پاکستان کا بچہ بچہ دفاعِ وطن کے لیے پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاک فوج کی قربانیوں اور بہادری کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے یومِ دفاع کی اہمیت، شہدائکی قربانیوں اور وطن سے محبت کے جذبے کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء قوم کے حقیقی ہیرو ہیں، جن کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *