دو خاندانوں کی سیاست کو عمران خان نے توڑا ہے، سہیل آفریدی

 عمر کوٹ (ویب ڈیسک)وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ دو خاندانوں کی سیاست کو عمران خان نے توڑا ہے۔کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ چور ڈاکو جیل میں ڈیل کرتے تھے، پہلی بار انہیں ٹکر کا لیڈر ملا، وہ سمجھتے تھے پی ٹی آئی کا لیڈر جیل میں ٹوٹ جائے گا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ جعلی حکومت سپریم کورٹ کا حکم ردی کی ٹوکری میں ڈال دیتی ہے، ججز کے فیصلے کونہ ماننا عدلیہ کی تذلیل ہے، 27 ویں ترمیم کے بعد عدلیہ مفلوج ہوگئی۔سہیل آفریدی نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کو انصاف نہیں دیاجارہا، بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکالنا ہے،  اگر ہم سوئے رہے تو لٹیرے اقتدار میں رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *