بھارتی آئین کا برابری کا وعدہ محض دعویٰ بن کر رہ گیا ہے

نئی دہلی(کشمیر ڈیسک)عالمی جریدے یو سی اے نیوز نے بھارت میں ذات پات پر مبنی تعصب اور دلتوں سے امتیازی سلوک پر مبنی ایک رپورٹ جاری کی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ دلتوں کا آج بھی مساوی حقوق سے محروم ہونا ذات پات پر مبنی تعصب کا واضح ثبوت ہے جبکہ آئین کا برابری کا وعدہ محض دعویٰ بن کر رہ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق2022ء میں دلتوں پر تشدد کے 57 ہزار 500 سے زائد مقدمات درج ہوئے جن میں صرف اتر پردیش میں 15 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ بھارت میں اونچی ذات کی خواتین کے لیے فوری آواز اٹھتی ہے تاہم دلتوں پر مظالم کے وقت انصاف دکھائی نہیں دیتا۔کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ بھارت میں انتہاپسند بی جے پی سے وابستہ عناصر کھلے عام دلتوں کے خلاف امتیازی سوچ کو فروغ دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *