Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
حب(ویب ڈیسک)کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے ضلع حب میں سرکاری محکموں کے جاری مختلف و ترقیاتی منصوبوں سمیت زیرتعمیرڈپٹی کمشنر کمپلیکس حب کا دورہاورمعائنہ کیا متعلقہ ایگزیکیوٹنگ ڈیپارٹمنٹس کے افسران سے منصوبوں کی پیش رفت، معیارِ تعمیر، تکمیل کی مدت اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ کمشنر لسبیلہ ڈویژن کو متعلقہ افسران کی جانب سے جاری و مکمل شدہ ترقیاتی منصوبوں، مختص فنڈز، کام کی پیش رفت اور مختلف شعبوں سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بعد ازاں کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے حاجی محمد گوٹھ ساکران واقع اسکولوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں تدریسی و غیر تدریسی عملے کی حاضری، طلباء و طالبات کی تعداد، عمارتوں کی حالت، پینے کے پانی، بجلی، صفائی ستھرائی اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت اور مقررہ مدت میں تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فنڈز سے جاری منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت یا غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ سرکاری اسکولوں اور دیگر عوامی اداروں میں موجود بنیادی سہولیات کی کمی کو فوری طور پر دور کیا جائے اور فیلڈ میں جاری ترقیاتی کاموں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری ضلعی و ڈویڑنل انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔