بھاگ شہر میں مسلح افرادنے نیشنل بینک اور پولیس تھانے کو آگ لگادی

ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) کچھی بھاگ شہر میں مسلح دہشت گردوں کا بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ شدید فایرنگ راکٹ لانچر کے گولے داغنے اور ہینڈ گرینڈز سے حملے کے نتیجے میں نیشنل بینک تباہ پولیس تھانہ میں کھڑی گاڑیاں موٹر سائیکل ودیگر سرکاری ریکارڈ جل گیا اسسٹنٹ کمشنر افس کو بھی نقصان پہنچا پولیس اور اے ٹی ایف کا بھرپور جواب دہشت گردوں کا حملہ پسا کردیا گیا تین دہشت گرد ہلاک چار زخمی جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت ایک خاتون پانچ عام شہری بھی زخمی زخمیوں میں سے مسافر ویگن کا ڈرائیور بھی شامل ڈی ایی جی پولیس اور ایس ایس پی سمیت دیگر پولیس افسران کا بھاگ کا دورہ کیا پولیس نے شہر بھر کے راستوں کی ناکہ بندی کرکے سرچ اپریشن کے بعڈ علاقے کو کلیر کردیا گیا پولیس کے مطابق جمعہ کی اعلی الصبح کچھی کے قدیم شہر بھاگ میں درجنوں بھر مسلح دہشت گردوں نے اچانک شہر کے اندر داخل ہوکر اہم سرکاری اداروں کو نشانہ بنانا شروع کردیا گیا بھاگ پولیس تھانے اسسٹنٹ کمشنر افس نیشنل بینک سمیت دیگر مقامات پر مختلف ایریاز میں اندھا دھند فایرنگ راکٹ داغے اور ہیڈ گرینڈ سے حملے کیے گیے شدید فایرنگ سے پورا شہر گونج اٹھا مسلح دہشت گردوں نے نیشنل بینک پولیس تھانہ کو?گ لگا دی جس سے کھڑی گاڑیان موٹر سائیکل ودیگر سرکاری ریکارڈ جل گیا جبکہ نیشنل بینک میں اگ لگنے سے اہم ریکارڈ کمپوٹرز ودیگر سامان جلنے عمارت کو سخت نقصان پہنچا اس دوران پولیس اے ٹی ایف اور مسلح دہشت گردوں کے درمیان سخت فائرنگ ہوتی رہی اور دہشت گردوں کو پسائی کا سامنا کرنا پڑا واقعے کی اطلاع پر ڈی ائی جی سیویپرویز خان عمرانی ایس ایس پی کچھی غلام مرتضی بھٹو سمیت دیگر اعلی پولیس حکام بھاری پولیس نفری کے ہمراہ بھاگ پہنچ گئے پولیس نے پورے شہر کے تمام راستوں کو سیل کرکے سرچ اپریشن کے بعد علاقے کو کلیر کردیا گیا ڈی آئی جی پولیس پرویز خان عمرانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے دعوی کیا کہ پولیس اور اے ٹی ایف کی جوابی فایرنگ سے تین دہشت گرد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے جن کی لاشین اور زخمیوں کو انکے ساتھی اپنے ساتھ لے گیے جبکہ دہشت گردوں کی فایرنگ سے ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا جبکہ دیگر عام اسد اللہ ابڑو غوث بخش موچی عبدالفتاح ابڑو ا غلام سرور اور ایک خاتون زوجہ بشیر زخمی ہونے ہیں جن مین ایک ویگن کا ڈرائیور بھی شامل ہے زخمیوں کو سول بھاگ میں منتقل کردیا گیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے انہوں نے بتایا کہ پولیس اور اے ٹی ایف نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور شہر و عوام و سرکاری املاک و بڑے نقصان سے بچایا انہوں نے کہا ائی جی پولیس بلوچستان نی پولیس افسران وایلکارون کے لیے ایک لاکھ روپے نقد انعام ودیگر تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *