ٹیبل شاخ میں زرعی پانی کی قلت کے خلاف کسانوں اور زمینداروں نے احتجاجاً قومی شاہراہ بلاک کردی

ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) نصیرآباد ٹیبل شاخ میں زرعی پانی کی قلت کے خلاف سینکڑوں کسانوں اور زمینداروں کا شدید احتجاج شاہی چوکی کے مقام پر قومی شاہراہ کو بلاک کردیا گیا سندھ اور بلوچستان کے درمیان ٹریفک نظام کئی گھنٹوں تک معطل ہزاروں مسافر شدید گرمی اور حبس میں پھنس کر رہ گئے سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی پانی کی فراہمی کا مطالبہ پولیس کے مطابق نصیآاباد کے علاقے ٹیبل شاخ میں زرعی پانی کی بدترین قلت کے خلاف کسان اور زمین دار سراپا احتجاج بن گئے سینکڑوں کی تعداد میں شاہی چوکی کے مقام پر قومی شاہراہ کو بلاک کرکے دھرنا دے دیا جس کے سندھ اور بلوچستان کے درمیان چلنے والی ٹریفک کئی گھنٹوں تک معطل رہی اس دوران سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور شدید گرمی و حبس سے ہزاروں مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مظاہرین نے زرعی پانی کی عدم فراہمی پر محکمہ آبپاشی کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوے الزام عاید کیا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت زرعی پانی بند کرکے ہماری زمینوں کو بنجر بنایا جارہا ہے زرعی پانی نہ ہونے کی وجہ سے کاشکاری نہ ہونے سے کسانوں اور زمین دار معاشی بدحالی کا شکار ہوچکے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیبل شاخ میں فوری طورپر زرعی پانی فراہم کیا جاے بعد ازاں محکمہ آبپاشی پولیس حکام نے مظاہرین سے کامیاب مزاکرات کرکے قومی شاہراہ پر احتجاج ختم کرواکر روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *