سنگین الزامات، صدر پی ٹی آئی پختونخوا جنید اکبر کی شاہ فرمان سے متعلق مبینہ آڈیو لیک جنید اکبر کا الزام,

پشاور(ویب ڈیسک)صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر کی سابق گورنر اور پارٹی رہنما شاہ فرمان کے حوالے سے مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔مبینہ آڈیو لیک میں جنید اکبر کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ شاہ فرمان کو پتا ہونا چاہیے کہ سب سیکم فنڈز ملاکنڈ کو ملا ہے، کبھی کسی سے اپنے لیے یا رشتہ دار کیلئے کچھ نہیں مانگا، نہ ٹرانسفر پوسٹنگ کی ہے۔جنید اکبر نے کہا شاہ فرمان نے بھائی کو ٹکٹ دیا، ایک ٹھیکہ دار سے اپنے خرچے چلاتا تھا، شاہ فرمان نے سابق صوبائی وزیر شکیل خان سیکہا تھا کہ فلاں سے ایک ارب روپے لوں گا، شاہ فرمان نے شکیل خان سے کہا تھا کہ 50 کروڑ آپ کے اور50 کروڑ روپیمیرے، یہ گھٹیا لوگوں کا کام ہے، مانگنا مجھے نہیں آتا۔جنید اکبر کی آڈیو پر سابق گورنر اور پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنید اکبر کے الزامات کوئی معنی نہیں رکھتے، جنید اکبر کو جو ذمہ داری دی گئی ہے، اس پر توجہ دیں، مجھ پر کرپشن کے الزامات لگانے سے قبل ان کوسوچ لینا چاہیے۔شاہ فرمان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مجھ پر اعتماد کرکے پارٹی احتساب کمیٹی کا ممبر بنایا، بطور گورنر میں نے کروڑوں روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *