Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اوستہ محمد (ویب ڈیسک)اوستہ محمد میں ٹرین سروس کئی سال سے بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید سفری مشکلات کا سامنا ہے۔ ریلوے سروس کی بندش سے نہ صرف اوستہ محمد بلکہ گردونواح کے علاقوں کے عوام بھی سستی، محفوظ اور آسان سفری سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔شہریوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین غریب اور متوسط طبقے کے لیے سفر کا سب سے سستا اور آسان ذریعہ تھی، مگر کئی سال سے سروس بند ہونے کے باعث عوام کو مہنگے کرایوں پر بسوں اور دیگر ذرائع آمدورفت کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔شہریوں نے کہا کہ اوستہ محمد سے ٹرین سروس کی بحالی عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے، مگر بارہا مطالبات کے باوجود اس مسئلے پر عملی پیش رفت نظر نہیں آ رہی۔اس موقع پر تاجروں کا بھی کہنا تھا کہ ریلوے سروس کی بحالی سے نہ صرف مسافروں کو سہولت ملے گی بلکہ اوستہ محمد کی تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین کے ذریعے سامان کی ترسیل اور لوگوں کی آمدورفت آسان ہونے سے مقامی کاروبار کو بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔شہریوں نے مزید کہا کہ ضلع اوستہ محمد بلوچستان کا ایک اہم بڑا شہر ہے، اس لیے یہاں ریلوے کی سہولت کا دوبارہ فعال ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت اور محکمہ ریلوے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ علاقے کے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بند ٹرین سروس کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ریلوے سروس کی بحالی سے عوام کو سستا اور محفوظ سفر میسر آنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔