گورنر خیبرپختونخوا کا شمالی وزیرستان میں 15 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین 

پشاور (ویب ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے اور 15 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ترجمان گورنر ہاس پشاور کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت، صبر اور غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتن الخوارج کے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔انہوں نے کہا کہ 36 گھنٹے تک جاری رہنے والی مثر اور درست کارروائی میں 15 خوارج کو جہنم واصل کرنا سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔گورنر نے کہا کہ دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ملک میں بدامنی پھیلانے کے لیے دہشت گرد عناصر کو بیرونی معاونت حاصل ہے۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کا جاری رہنا انتہائی تشویشناک ہے، افغان طالبان حکومت کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کے لیے مثر اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *