Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
گلگت (ویب ڈیسک)گلگت بلتستان حکومت کے سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کیبنٹ ڈیپارٹمنٹ نے انتظامی بنیادوں پر 16 اعلیٰ افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ارشاد مجید کی منظوری سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری صحت آصف اللہ خان کو تبدیل کرکے سیکریٹری ٹو گورنر تعینات کردیا گیاجبکہ سیکریٹری واٹر مینجمنٹ اینڈ اریگیشن فرید احمد کو چیئرمین سی ایم آئی ٹی مقرر کیا گیا ہے۔ رحیم گل کو سیکرٹری واٹر مینجمنٹ اینڈ اریگیشن، سیدہ رام اللہ علی کو سیکریٹری صحت (او پی ایس)، خرشید عالم کو ممبر بورڈ آف ریونیو اور عتیق الرحمن کوسیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اظہار اللہ کو ڈی جی جی ڈی اے سے تبدیل کرکے اے ایس فاریسٹ، امیر اعظم کو ڈی جی جی ڈی اے (او پی ایس) جبکہ فیاض احمد کو ڈپٹی کمشنر ہنزہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح نظام الدین کو ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے عہدے سے تبدیل کرکے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی سیکریٹری ، محمد طلحہ اسد خان کو ڈپٹی کمشنر نگر اور شہزادہ عالم کو ڈپٹی سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات کردیا گیا۔ عادل حسین کو ڈپٹی سیکریٹری فنانس، جبکہ احمد شاہ مسعود کو ڈائریکٹر فوڈ گلگت بلتستان مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی کے ساتھ ہی اس عہدے کا اضافی چارج سنبھالنے والے افسر کو فارغ کردیا گیا ہے۔اصغر خان کو ڈپٹی کمشنر نگر (او پی ایس)کے عہدے سے تبدیل کرکے سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کیبنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب احسان علی کو بھی سیکریٹری ٹو گورنر کے عہدے سے ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔