Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
مکو آ نہ(کامرس ڈیسک)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات برائے سال 2026-28 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ مجموعی طور پر 30خالی نشستوں کیلئے35کاغذات نامزدگی داخل کرائے گئے۔کارپوریٹ کلاس کی14 نشستوں کیلئے عارف احسان ملک آف میسرز الغنی انٹر نیشنل، کاشف احمد اسلم ضیا آف میسرز لاہور فیشنز، محمد یسین آف میسرز لیگیسی ٹیکسٹائلز، محمد بابر شہزاد آف میسرز بابر شہزاد اینڈ ثاقب شہزاد، احسان الحق آف میسرز الحق ایکسپورٹس(پرائیویٹ)لمیٹڈ، احمد بلال آف میسرز مون ٹیکسٹائل انڈسٹریز (پرائیویٹ)لمیٹڈ، فرحان طفیل آف میسرز Invictusسلوشنز (پرائیویٹ)لمیٹڈ، تنویر احمد آفاق آف میسرز فرنیچر ہولز، جاوید احمد آف میسرز خواجہ سنز، عمران لطیف آف میسرز عمران فوڈ پراڈکٹس، حنین حمید آف میسرز حبیب کلیکوویونگ انڈسٹریز(پرائیویٹ)لمیٹڈ، رانا ساجد قیوم خاں آف میسرز ایس ایس فیبرکس(پرائیویٹ)لمیٹڈ، شاہد حنیف غوری آف میسرز نیو سردار سائزنگ انڈسٹریز، سید مراتب علی شاہ آف میسرز سید ڈائنگ ورکس، محمد اظہر حسین آف میسرز میٹل آرٹ ایکسپورٹرز، حلیم اختر ملک آف میسرز بسم اللہ فیبرکس اور وقاص سہیل آف میسرز کاٹن فیلڈ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔جبکہ اس کیٹگری کیلئے خواتین کی ایک نشست کیلئے ایک ہی امیدوار محترمہ کنول سعید آف میسرز آئیڈیل رائس انڈسٹریز (پرائیویٹ)لمیٹڈنے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں۔ دریں اثنا ایسوسی ایٹ کلاس کی14 نشستوں کیلئے محمد سعید آف میسرز نیو پرائم الیکٹر ک کیبلز، محمد اظہر آف میسرز ایٹ فوڈز، محمد فاضل آف میسرز نیشنل ٹریڈرز، فیصل نعیم پراچہ آف میسرز چوہدری ٹریڈرز، محمد عمر آف میسرز مجاہد اینڈ سنز، عاصم حبیب آف میسرز چوہدری ٹریڈرز، محمد یوسف آف میسرز کاٹن Yachtفیشن، محمد جاوید شریف آف میسرز اسد ٹیکسٹائلز، محمد مغیث آف میسرز الحرا انٹر نیشنل، محمد تنویر ریاض آف میسرز فرینڈز ٹریڈرز، محمد فراست علی آف میسرز ورلڈ کپ ہوزری اینڈ نیٹ وئیر، محمد آصف آف میسرز Isha Textile، عبدالسلام شاہد آف میسرز سٹار پلس انٹر نیشنل، صداقت حسین خاں آف میسرز پنجاب پبلک سکول، اصغر علی آف میسرز بی اینڈ زیڈ ٹریڈرز اور زبیر احمد آف میسرز سلیم اینڈ سنز میدان میں آئے ہیں۔ اس کلاس کیلئے بھی خواتین کی1مخصوص نشست کیلئے صرف ایک ہی امیدوار محترمہ تہمینہ یاسمین آف میسرز تاہانی سٹوڈیو نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ممبران مزمل سلطان، عاطف منیر اورچوہدری محمد نوازنے آج کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی اور تمام کاغذات کو درست قرار دیا۔کاغذات نامزدگی داخل کرانے والے ممبران کی مکمل فہرست نوٹس بورڈ پر آویزاں کرنے کے علاوہ چیمبر کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ مراحل طے شدہ الیکشن شیڈول کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔