تربت میں انتظامیہ کی جانب تربت کے صحافیوں کو سیکیورٹی اداروں کی جانب سے پریس کلب جانے سے روکے جانے کا واقعہ افسوسناک ہے،کوئٹہ پریس کلب،بی یو جے

کوئٹہ(ویب ڈیسک)کوئٹہ پریس کلب اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے تربت پریس کلب کے سامنے صدر پریس کلب تربت صلاح الدین سلفی اور تربت صحافیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس کی اعلی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے، پریس کلب اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تربت میں انتظامیہ کی جانب تربت کے صحافیوں کو سیکیورٹی اداروں کی جانب سے پریس کلب جانے سے روکے جانے کا واقعہ افسوسناک ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ تربت پریس کلب کے صدر کی جانب سے پروگرام سے قبل صحافیوں کی فہرست بروقت انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کو فراہم کرنے کے باوجود صحافیوں کے پریس کلب میں داخلے پر پابندی اور ان کے ساتھ بدسلوکی سے میڈیا، انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کے کے درمیان بد اعتمادی سے ایک منفی فضا پیدا ہوئی ہے کوئٹہ پریس کلب اور بلوچستان یونین اف جرنلسٹس نے سیکیورٹی اداروں اور تربت انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جائے اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے تاکہ ائندہ اس نوعیت کے واقعات کا تدارک ہو سکے اورصحافی ازادانہ ماحول میں کام کر سکیں بیان میں مزید کہا گیاکہ پریس کلب صحافیوں کا دوسرا گھر ہوتا ہے اور صحافیوں کو اپنے ہی گھر جانے سے روکنا آذادی صحافت پر قدغن کے مترادف سمجھتے ہیں بیان میں کہا گیاکوئٹہ پریس کلب اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس تربت کے صحافیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجتی کرتی ہے اور اس نوعیت کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *